پاکستانی ڈراموں کے اداکار جنید خان کہتے ہیں کہ ’ہم عوام کے لیے کام کر رہے ہیں تاہم اگر وہ خوش نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی نہ کوئی چیز غلط ہے۔‘ اردو نیوز کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ’وہ ٹی وی ڈراموں کے پروجیکٹس میں مصروف ہیں تاہم ان کا دل ہمیشہ میوزک کی طرف رہے گا۔‘