Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرونز حملے، ملبہ گرنے سے 2 زخمی ، گھروں اور گاڑیوں کو نقصان

کئی گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے عسیر ریجن میں شہری دفاع ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ جمعے کو حوثیوں کے ڈرونز راستے میں روک کر تباہ کیے جانے سے ان کے ٹکڑے اور ملبہ خمیس مشیط اور کے کئی رہائشی علاقوں میں گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے عسیر ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن محمد بن عبدو کے حوالے سے بتایا کہ ’ڈرون کا ٹکڑا گرنے سے ایک دس سالہ بچہ زخمی ہوا اور سعودی ہلال احمر کی ٹیم نے اسے طبی امداد فراہم کی ہے‘۔

ایک سعودی شہری گاڑی چلاتے ہوئے زخمی ہوا ہے( فوٹو ایس پی اے)

بیان میں ترجمان نے کہا کہ ’ایک سعودی شہری گاڑی چلاتے ہوئے زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ھسپتال لے جایا گیا، اب اس کی حالت مستحکم ہے‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ملبہ اور ٹکڑے گرنے سے کئی گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے‘۔

جمعے کو خمیس مشیط پرکیے جانے والے مزید ڈرون حملے ناکام بنائے گئےہیں۔( فوٹو ایس پی اے)

یاد رہے کہ اتحادی افواج نے جمعے کو  یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے خمیس مشیط پرکیے جانے والے چھ  ڈرون حملے ناکام بنائے ہیں۔
 اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل ترکی المالکی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’اتحادی افواج نے جمعہ کی صبح خمیس مشیط کو دھماکہ خیز ڈرون حملوں سے بچا تے ہوئے حوثی باغیوں تمام دھماکہ خیز ڈورن تباہ کردیے۔

شیئر: