Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لڑاکا طیاروں اور امریکی بمبار بی 52 کی مشترکہ مشقیں 

آپریشن اور فضائی سرحدوں کو کنٹرول کرنے  کی صلاحیتیں اجاگر ہوئی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ سعودی اور امریکی  فضائی دستوں نے خصوصی مشقیں کی ہیں جن میں سعودی عرب کے ایف 15 ایس اے لڑاکا طیاروں اور امریکی فضائیہ کے بی 52 سٹراٹیجک بمبار شریک ہوئے۔  
سعودی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ سعودی امریکی فضائی مشقوں سے فضائی آپریشن اور فضائی سرحدوں کو کنٹرول کرنے  کی صلاحیتیں اجاگر ہوئی ہیں۔

سعودی اور امریکی فضائی افواج مسلسل ایک دوسرے سے تعاون کررہی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

یہ اس بات کی بھی علامت ہے کہ خطے کے امن و استحکام کے  تحفظ کے سلسلے میں سعودی اور امریکی فضائی افواج مسلسل ایک دوسرے سے تعاون کررہی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس سے قبل بیان میں کہا تھا کہ بی 52 ساخت کے دو بمبار طیاروں نے مشرق وسطی کے علاقے میں طویل پرواز کی ہے اس کا مقصد خطے کے اتحادیوں کو اطمینان دلانے اور ایران کو سبق سکھانے کا پیغام دینا تھا۔ 
امریکی بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بی 52 کے ہمراہ سعودی عرب، قطر اور مشرق وسطی کے دیگر ملکوں کے لڑاکا طیارے بھی تھے۔
سال رواں کے شروع سے بی 52 طیاروں کی یہ چوتھی طویل مہم تھیالبتہ جنوری کے اواخر سے یہ پہلی تھی۔

شیئر: