ترکی المالکی نے مارب ڈیم کا دورہ کیا
مارب کے گورنر سلطان العرادۃ سے بھی ملاقات کی ہے۔(فوٹو سبق)
اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے منگل کو مارب ڈیم کا دورہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق المالکی عرب اتحاد کے پہلے بڑے عہدیدار ہیں جنہوں نے مارب پر حوثیوں کےحملوں کے بعد مارب ڈیم کا دورہ کیا ہے۔
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان نے مارب ڈیم کا دورہ کرکے پوری دنیا کو دکھا دیا کہ یہ ڈیم حوثیوں کی پہنچ سے بہت دور ہے۔
المالکی نے اس موقع پر مارب کے گورنر سلطان العرادۃ سے بھی ملاقات کی ہے۔
ترکی المالکی نے مارب میں یمنی فوج کے کمانڈروں سے ملاقاتیں کرکے حوثیوں کے خلاف جاری معرکوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے یمنی فوج کی مدد کررہا ہے اور مارب میں قبائلی جنگجوؤں کو پیشرفت میں تعاون دے رہا ہے۔