سعودی عرب کی الافلاج کمشنری میں ایک نوجوان زیرتعمیر عمارت سے گرکر ہلاک ہو گیا ہے۔
ویب نیوز سبق نے قانون نافذ کرنے وا لے ادارے کے حوالے سے کہا ہے کہ الافلاج کمشنری میں ہفتے کے روز تجارتی ادارے کی زیر تعمیر عمارت سے ایک نوجوان کے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں تاہم زیر تعمیر عمارت سے گرنے والا نوجوان امدادی ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہو چکا تھا۔
پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لے کرسرد خانے میں رکھوا دی جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیاجاسکے کہ یہ حادثہ تھا کسی مجرمانہ کارروائی کا نتیجہ تو نہیں۔