سعودی فضائیہ کا دستہ مشقوں میں حصہ لینے یونان پہنچ گیا
سعودی فضائیہ ایف 15 بی لڑاکا طیاروں کے ساتھ مشقوں میں حصہ لے گی۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی رائل ایئر فورس کا دستہ سنیچر کو مشترکہ فضائی مشقوں (آئی آف دی فالکن ون) میں حصہ لینے کے لیے سنیچر کو یونان پہنچا ہے۔
ایف پندرہ بی لڑاکا طیارے اپنے فضائی، فنی اور سپورٹ کریو کے ساتھ پہنچے ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی رائل فورس اور یونانی فضائیہ کے طیارے بحیرہ روم پر مشترکہ پروازیں اور مشقیں کریں گے۔
سعودی رائل ایئر فورس کے جوانوں کا یونان میں مملکت کے سفیر اوردیگر عہدیداروں نے خیر مقدم کیا ہے۔
مشقوں کا مقصد فضائی اور تیکنیکی عملے کی صلاحیتوں اور سعودی رائل ایئر فورس کی حربی تیاریوں کو بہتر بنانا، یونانی فضائیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔
سعودی فضائیہ ایف 15 بی لڑاکا طیاروں کے ساتھ مشقوں میں حصہ لے گی۔
یاد رہے کہ رائل ایئر فورس کے دستے شمالی ریجن میں کنگ فیصل ایئر بیس پر یونان کے ساتھ مشقوں میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے تھے۔