سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر نے اتوار کو ریاض میں یورپی یونین میں شامل سفرا سے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
الجبیر نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر سعودی نکتہ نظر واضح کیا ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے عالمی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی اور یورپی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بن خزیم بھی موجود تھے۔