Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت : غیرملکیوں کے اقاموں کی تجدید آن لائن ہوگی

کویت سٹی: کویت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں اور ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید آن لائن ہوگی۔غیرملکیوں کو اقامہ تجدید کے بعد پاسپورٹ پر اسٹیکر لگوانے کے لئے شعبہ اقامہ سے رجوع کرنا ہوگا۔ یہ بات وزارت داخلہ میں انفارمیشن سسٹم کے سربراہ جنرل علی المعیلی نے مقامی اخبار الرای سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اقامہ اور ڈرائیونگ لائسنس کی آن لا ئن تجدید کا تجربہ جون میں کیا جائے گا۔ تمام غیرملکی اقامہ فیس، جرمانوں کی ادائیگی اور دیگر معاملات آن لائن کرسکیں گے۔ انہیں شعبہ اقامہ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
 

شیئر: