ہائی بلڈ پریشر ایک عام اور نہایت مضر صحت بیماری ہے کیونکہ اس سے دل کی بیماریاں، سٹروک، فالج، آنکھوں کی بینائی اور صحت کے کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کم کولیسٹرول اور چربی والے کھانوں کے ساتھ ادویات کا استعمال معاون ثابت ہوتا ہے۔
الرجل میگزین میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ڈاکٹرز اور غذائی ماہرین کچھ ایسے کھانوں کا مشورہ دیتے ہیں، جو بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
ٹماٹر کا رس ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کیونکہ اس میں پوٹاشیم ہوتا ہے، جو انسانی جسم کو اس عنصر کے لیے روزانہ ضروری تناسب فراہم کرتا ہے۔
دہی
یہ کھانے میں ایک بہترین چیز ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں پوٹاشیم، کیلشیم اور پروٹین کی بڑی مقدارہوتی ہے جو ہائی بلڈ پریشر کا باعث ننے والے اضافی نمکیات کو خارج کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
گاجر
گاجر کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس سے دل کی دھڑکن منظم رہتی ہے اور گردے ٹھیک طریقے سے کام کرتے ہیں۔
لہسن
لہسن ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ دل کو مضبوط کرتا ہے اور خون کے بہاؤ میں اضافہ کرتا ہے۔
پالک
پالک آئرن سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہیں اور اس میں دل کے لیے صحت مند عناصر جیسے پوٹاشیم، فولٹ اور میگنیشیم وغیرہ ہوتے ہیں۔
پھلیاں
ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لیے اس کا استعمال ضروری ہے کیونکہ اس میں فائبر، میگنیشیم اور پوٹاشیم کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے۔ جو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے اور دل کو مضبوط بنانے کا ایک موثر علاج ہے۔
کیلا
یہ جسم کو پوٹاشیم فراہم کرتا ہے، جو جسم میں خون کی گردش کو منظم کرنے اور بلڈ پریشر کو ایڈجسٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔
چاکلیٹ
چاکلیٹ تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چاکلیٹ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا روزانہ کھانے سے دل اور خون کی رگوں کو مضبوط ہوتی ہیں۔