سعودی وزارت وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’عمرہ بکنگ کے موجودہ نظام کے تحت کوئی بھی شخص 15 روز میں ایک بار عمرہ کا اجازت نامہ حاصل کر سکتا ہے۔ خواہشمند شہری اور غیر ملکی ایک عمرہ کر کے دوسرے عمرے کا بھی اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں‘۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ ’اگر کسی شخص کا عمرہ اجازت نامہ منسوخ ہو گیا ہو تو ایسی صورت میں وہ عمرے کا نیا اجازت نامہ قریب ترین تاریخ میں حاصل کر سکتا ہے۔ فی الوقت 18 شعبان تک عمرے کے اجازت نامے جاری کرائے جا سکتے ہیں‘۔
وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ ’اگر ’اعتمرنا‘ ایپ پر عمرہ اجازت نامے کا امکان نظر نہ آ رہا ہو تو دوبارہ کوشش کی جائے۔ آج کل روزانہ عمرہ بکنگ کے مواقع دیے جا رہے ہیں اور فوری بکنگ کی جا رہی ہے‘۔