Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں لڑکی سے چھیڑ خانی پر شہری گرفتار

سیکیورٹی فورس نے وڈیو کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کیا ہے۔ ( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں طائف پولیس نے لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24  کے مطابق لڑکی کے ساتھ  چھیڑ خانی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔ صارفین کی جانب سے کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ 
طائف پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورس نے وڈیو کی مدد سے مقامی شہری کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا۔ 
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کا طبی معائنہ کیا جارہاہے شبہ یہ ہے کہ اس کی  ذہنی حالت درست نہیں ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے تناظر میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ صحت مند ثابت ہونے پر اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔ 

شیئر: