افریقی ملک موریطانیہ کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ مقامی ایئر لائن کا طیارہ ہائی جیک کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عرب نیوز نے موریطانیہ کی نیوز ایجنسی اے ایم آئی کے حوالے سے کہا ہے کہ جمعرات کو طیارہ ہائی جیک کرنے والا شخص امریکی شہری ہونے کا دعویٰ کر رہا تھا جس نے جہاز کو آگ لگانے کی بھی دھمکی دی تھی، تاہم ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ہائی جیکر کا کہنا تھا کہ اسے موریطانیہ کے ساتھ مسئلہ ہے۔
ہائی جیک ہونے والا ایمبریئر جہاز موریطانیہ ایئر لائن کا تھا۔ طیارہ ہائی جیک ہونے کا واقعہ موریطانیہ کے دارالحکومت نو اکشوط کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر پیش آیا ہے۔