مملکت: کورونا ویکسین کی 37 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دے دی گئیں
مملکت: کورونا ویکسین کی 37 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دے دی گئیں
جمعرات 25 مارچ 2021 20:51
ویکسین کے لیے مملکت بھر میں 500 سے زیادہ مراکز ہیں- (فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت صحت نے جمعرات کو بیان جاری کرکے کہا ہے کہ مملکت بھر میں کورونا ویکسین کی 37 لاکھ 38 ہزار 732 خوراکیں دے دی گئیں-
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 64 ہزار 200 سے زیادہ خوراکیں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دی گئیں-
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین مہم کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو کیا گیا-
نئے مرحلے کے دوران ویکسین سینٹرز کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا دیا گیا- ان دنوں 500 سے زیادہ سینٹرز مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو کورونا ویکسین مفت فراہم کررہے ہیں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں