Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر ریاض نے بازاروں اور ریستورانوں میں چھاپہ مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا

ریاض میں چھاپوں کے دوران کئی تجارتی ادارے سیل ہوئے- (فوٹو عرب نیوز)
گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے بازاروں، ریستورانوں اور گیسٹ ہاؤسز وغیرہ میں چھاپہ مہم تیز کرنے اور کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا-
اخبار 24 کے مطابق آپریشن روم میں 13710 کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں جبکہ 17 تجارتی ادارے سیل کردیے گئے-

جدہ میں مختلف خلاف ورزیوں پر 108 تجارتی ادارے سیل کیے گئے (فوٹو: عرب نیوز)

ریاض میونسپلٹی، ریاض محکمہ صحت اور ادارہ تفریحات نے دو شعبان 1442ھ مطابق 15 مارچ 2021 سے 8 شعبان مطابق 21 مارچ تک شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تھے-
دوسری جانب سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے پر 108 تجارتی ادارے سیل کردیے- 
واضح رہے کہ تجارتی اداروں، بازاروں اور ریستورانوں میں کورونا سے بچاؤ اور ایس او پیز کی پابندی پر عمل درآمد کے لیے یہ چھاپے مارے جارہے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: