پاکستان کی موجودہ سیاست جہاں تلخی اور سنجیدگی کی انتہاؤں کو چھو رہی ہے وہیں سوشل میڈیا پر تھوڑی بہت نوک جھوک اور دلچسپ تبصرے ماحول کو کچھ ٹھنڈا کرتے بھی نظر آتے ہیں۔
سب سے پہلے تو ٹوئٹر پر ایکٹیو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو ہی لے لیجیے۔ پیپلزپارٹی کے خلاف کئی دن تک نام لیے بغیر ان کی لفظی جنگ اچانک تھمی، اپنے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے مزاح سے بھرے ایک ویڈیو کلپ کو کوٹ ری ٹویٹ کیا اور وہ بھی شدید ہنسنے والی ایموجی کے ساتھ، اس ویڈیو کلپ میں کیپٹن صفدر نے اپنا موازنہ ایک چٹکلے میں آصف علی زرداری سے کیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
’نانی ہونے کا اپنا ہی مزا ہے‘، مریم نواز کی نواسی کے لیے خریداریNode ID: 529686
چونکہ بظاہر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان لفظی گولہ باری ابھی تھمی ہوئی ہے، اس لیے یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد سب کی نظریں مریم نواز کے ٹویٹس پر تھیں، تاہم انہوں نے بہرحال ابھی تک احتیاط ہی برتی ہے۔
انہوں نے اس موضوع پر نجی ٹیلیویژن کے یکے بعد دیگرے پانچ ٹویٹس کو ری ٹویٹ کیا۔ جن میں اسی موضوع پر ان کی پارٹی کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا بیان ہی تحریر تھا۔
جس سے ان کا ’ضبط‘ بھی واضح دکھائی دیتا ہے لیکن ٹوئٹر صارفین بھلا کہاں چپ رہنے والے ہیں۔
ایک مقامی صحافی طارق متین نے مریم نواز کا وہ ٹویٹ، جس میں انہوں نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہارنے کے بعد یوسف رضا گیلانی کو ’جلد یا بدیر‘ فتح کی مبارک باد دی تھی اور ساتھ ہی ان کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کا نوٹی فیکیشن لگا کر صرف یہ تبصرہ کیا ’خیرمبارک‘۔
خیر مبارک pic.twitter.com/CZXX5FDgE3
— Tariq Mateen (@tariqmateen) March 26, 2021
اسی طرح ایک اور صحافی اجمل جامی نے اسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے۔‘
بقول ثاقب لکھنوی؛
باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے
جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے۔۔۔ https://t.co/fdy2CtBrSB— Ajmal Jami (@ajmaljami) March 26, 2021
اس سے بھی دلچسپ صورت حال پارلیمینٹ کی راہداری میں یوسف رضا گیلانی سے صحافی نے سوال پوچھا کہ ’آپ کو کتنے لوگوں کی حمایت حاصل ہے‘ انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’یہ شیری (رحمان) بتائے گی انہوں نے تو مجھے بس یہاں بلا لیا ہے مجھے پتا ہی نہیں۔‘
صحافی مرتضی علی شاہ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’یوسف رضا گیلانی شیری رحمان سے کہہ رہے ہیں کہ جیتنے والا فارمولہ تفصیل سے بیان کریں۔‘
Yousuf Raza Gilani asks Sherry Rehman to answer the winning formula pic.twitter.com/MHNSFaNqSa
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 26, 2021
ایک صارف نے اسی ویڈیو میں یوسف رضا گیلانی کی مسکراہٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کیسا کیسا وقت آتا ہے بندہ کھل کے خوش بھی نہیں ہو سکتا۔‘
کیسا کیسا وقت آتا ہے ،بندہ کھل کے خوش بھی نہیں ہو پاتا https://t.co/x535LlkDaq
— Maria Aziz (@Maria_Kitchen) March 26, 2021