ابوظبی: کار پارکنگ میں موٹر سائیکلوں کے لئے بھی پارکنگ مختص کی گئی ہے۔ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف پارکنگز میں موٹر سائیکلیں پارک کرنے کے لئے 546جگہیں مختص کی گئی ہیں۔ پارکنگ کا محکمہ موٹر سائیکلوں کے مالکان سے فیس نہیں لے گا تاہم 6ماہ بعد معقول فیس طے کی جائے گی۔