Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوب صورت ڈرائیو: ’یہ بچہ تو بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کی طرح کھیلتا ہے‘

سوشل میڈیا پر لاہور کے ایک کمسن بلے باز گوہر لیاقت کی بیٹنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف اُن سے ملنے پہنچ گئے۔
 وائرل ہونے والی ویڈیو میں کرکٹ کٹ میں ملبوس بچے کو نیٹ پریکٹس ایریا میں ایک ماہر بلے باز کے انداز میں کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے چھ سالہ گوہر لیاقت کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی اور انہوں نے بچے کو کم عمری میں اتنی مہارت حاصل ہونے پر سراہا۔
محمد یوسف نے گوہر لیاقت سے ملاقات کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’کل میں نے اس بچے کی ویڈیو دیکھی تھی، آج ان سے ملنے گیا، بہت چھوٹی عمرہے اس کی مجھے 6 سال سے بھی چھوٹا لگا، اللہ نے انہیں بے پناہ ٹیلنٹ سے نوازا ہے، دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔ اللہ انہیں کامیاب کرے‘۔
کم سن کھلاڑی کو سراہنے والوں میں سرحد پار کھیلوں کی معروف انڈین ویب سائٹ ’کرک انفو‘ بھی پیچھے نہ رہی۔ ٹوئٹر ہینڈل ’کرک انفو‘ نے گوہر لیاقت کے کھیلنے کے انداز کو سراہتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔

 

کرکٹ شائقین نے کمسن کرکٹر کی ویڈیو اور ان کی بیٹنگ کے سٹائل پر اپنے اپنے انداز میں خیالات کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر صارف رضوان ملک نے گوہر لیاقت کو بہترین بلے بازوں سے تشبیہہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’کتنی خوب صورتی سے بال کو ’ڈرائیو اور ڈیفینڈ‘ کر رہے ہیں۔ یہ عظیم بابر اعظم اور عظیم کوہلی کی طرح کھیلتے ہیں۔‘
 

ویڈیو کے حوالے سے ٹوئٹر صارف کاشف رضا لکھتے ہیں کہ ’فٹ ورک، بیلنس اور شاٹ سلیکشن ان کی بیٹنگ کی اہم بات ہے۔ محمد یوسف ان کی بہتر ٹریننگ کر سکتے ہیں۔ شارٹ پچ ڈیلیوری، اور خطرناک یارکرز کا سامنا کرنے کے لیے انہیں رہنمائی کی ضرورت ہے۔‘
 

انڈین نامی ٹوئٹر ہینڈل نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس ویڈیو میں نیا کیا ہے؟ تمام ایک قسم کی ’اوور پچ بالز‘ ہیں۔ چھ سال کا بچہ باآسانی کھیل سکتا ہے۔ چھ برس کا بچہ جمناسٹ اور ڈانسر ہو سکتا ہے اور کرکٹ جمناسٹک اور ڈانس سے  آسان ہوتی ہے۔
 

 

شیئر: