Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری فنکار اداکاری چھوڑ کر ٹیکسی ڈرائیور بن گئے

شریف خیر اللہ ایک عرصے سے خاموشی کی زندگی گزار رہے تھے ( فوٹو ٹوئٹر)
مصری اداکار شریف خیر اللہ نے اداکاری چھوڑ کر ٹیکسی ڈرائیور بننے کا فیصلہ کیا ہے اس سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔
مصری جریدے الوطن اور الامارات الیوم نے بتایا کہ مصری فن کار ایک عرصے سے خاموشی سے زندگی گزار رہے تھے۔ اس دوران کسی فلم میں کام نہیں کیا تھا۔ اچانک شریف خیر اللہ نے فیس بک پر یہ اعلان کردیا کہ ’ تین برس کی بے کاری کے بعد اب مجھے ایسا کام مل گیا ہے جسے میں اچھی طرح سمجھتا ہوں، ’ٹیکسی ڈرائیور‘۔ 
شریف خیر اللہ نے یہ بھی کہا کہ ’قرضے پر گزارے سے بہتر ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر کام کروں اور مروں تو لوگ خوشی محسوس کریں‘- 
یاد رہے کہ شریف خیر اللہ  نے بی کام کے بعد تھیٹر آرٹ کے ہائی انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم حاصل کی تھی۔ 
خیر اللہ کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ وہ زیادہ تر ڈراموں میں اداکاری کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے مصر کی معروف ہستیوں مکرم عبید، اور امام محمد عبدو جیسے سیریلز میں تاریخی کردارادا کیے جبکہ خطرناک شخصیات کے مشکل کردار بھی ادا کرتے رہے ہیں۔
ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں ان کے کردار شائقین کے ذہنوں میں محفوظ ہیں۔ انہوں نے آخری سیریل 2017 میں کیا تھا جبکہ 2020 کے دوران رمضان ڈرامے کی آخری قسط میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے تھے۔ 

شیئر: