Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے مختلف ملکوں میں رمضان راشن پروگرام

جمہوریہ چاڈ میں لوگوں کی مدد کے لیے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمن کے المھرہ گورنریٹ میں کجھوریں تقسیم کرنے کے چوتھے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اس مرحلے میں گورنریٹ کے چار اضلاع میں کھجوروں کے چھ ہزار کارٹن تقسیم کرے گا۔
اس کے علاوہ سعودی عرب سے امدادی سامان لے کر جانے والے 13 ٹرکوں نے 21 مارچ سے 4 اپریل کے دوران الودایہ کراسنگ پوائنٹ کو عبور کیا۔
امدادی قافلے میں کھجوروں کے 30 ہزار کارٹنز، میڈیسن کے دو ہزار 600  پیکیجز، 21 ٹن سے زیادہ رمضان راشن تھیلے تھے۔ یہ امداد عدن، مارب، الحديدة، الضالع، لحج اور ابین گورنریٹس کے لیے ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پیر کو جمہوریہ برکینا فاسو کو سعودی عرب کی جانب سے 50 ٹن کھجوریں بطور تحفہ پیش کیں۔
رمضان پروجیکٹس
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے جمہوریہ چاڈ میں لوگوں کی مدد کے لیے رمضان راشن پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر 67 ہزار 150 خاندانوں میں 13 ہزار 430  رمضان راشن تھیلے تقسیم کرے گا۔

جمہوریہ برکینا فاسو کو 50 ٹن کھجوریں بطور تحفہ پیش کی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمن میں تقریباً 3.5 ارب ڈالر کی لاگت سے 575 منصوبے شروع کیے ہیں۔ یہ منصوبے 80 مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 59 ممالک میں مختلف قسم کے 1544 امدادی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ ان منصوبوں پر تقریباً پانچ بلین ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں3.47 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔

شیئر: