Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عنیزہ کی فیکٹری میں حادثہ، کارکن ہلاک، ایک زخمی

کنکریٹ کی فیکٹری میں حادثہ پیش آیا ہے۔( فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع) 
سعودی محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ بدھ کوعنیزہ کی ایک فیکٹری میں پیش آنے والے حادثے سے ایک کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں بتایا کہ کنکریٹ کی فیکٹری میں ابخارات کے ٹینک سے رساؤ کے باعث ایک کارکن کی موت واقع ہوگئی جبکہ دوسرا اس سے متاثر ہوا۔ 
بیان میں کہا گیا کہ متاثرہ شخص کو جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کردی گئی جبکہ رساؤ پر قابو پالیا گیا ہے۔ 

شیئر: