Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ائیر لائن نے ایک دن میں 655پروازیں چلائیں

 سعودی ائیر لائن نے جمعہ کو 655پروازیں چلا کر خطے میں ریکارڈ قائم کیا ۔ جمعرات اور جمعہ کو داخلی اور بین الاقوامی پروازوں کی تعداد 1226تھی ۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ہفتے کو سعودی ائیر لائن نے 188پروازیں روانہ کیں جبکہ کنیکٹ پروازوں کی تعداد 168 تھی ۔ حج کے اختتام کے ساتھ ہی اسکول تعطیلات ختم ہو گئیں اور شہریوں و مقیم غیر ملکیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ۔ اس لئے سعودی ائیر لائن نے ہنگامی منصوبے پر عمل شروع کر دیا ہے ۔ 
 
 

شیئر: