’دی پیلس‘: جدہ کے قریب جادوئی بحیرہ احمر غوطہ خوروں کی پسندیدہ جگہ
کچھ جہاز موسم کی نذر ہو گئے تھے اور کچھ تکنیکی خرابی کے باعث ڈوب گئے (فوٹو: عرب نیوز)
جدہ کے قریب بحیرہ احمر دنیا بھر کے غوطہ خوروں کی پسندیدہ جگہ ہے۔ سمندر کی سطح تو پر سکون نظر آتی ہے لیکن اس کے نیچے خوبصورتی کا خزانہ چھپا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کوئی شک نہیں کہ سمندری حیات اور مونگے کی چٹانیں بھی دیکھنے کے لائق ہیں، لیکن غوطہ خور محض قدرتی ماحول کا نظارہ نہیں کرتے۔ یہاں ایک مصنوعی خزانہ بھی ہے: بحری جہاز جو ساحل کے پاس ڈوب گئے تھے۔
کچھ جہاز موسم کی نذر ہو گئے تھے اور کچھ تکنیکی خرابی کے باعث ڈوب گئے۔ ان دیو ہیکل ڈراونے جہازوں کا نظارہ غوطہ خوروں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔
’کیبل ریک‘ نامی بحری جہاز، جو تعمیراتی میٹریل لے جاتے ہوئے ڈوبا تھا، سب سے زیادہ کشش رکھتا ہے۔ اس جہاز پر سمندری حیات کا گھر بن چکا ہے اور غوطہ خور اس کے اندر گھوم سکتے ہیں۔
ایک اور ’ان ان ریک‘ کی سیر چیلنجنگ ہے۔ یہ صرف تجربہ کار غوطہ خوروں کے لیے موزوں ہے اور اس لے ساتھ لائٹس لے جانا لازمی ہے۔
تیسرا جہاز ’ماربل ریک‘ ہے جو نئے غوطہ خوروں کے لیے بہتر ہے۔