Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب الھدا روڈ کی تعمیر کے معاملہ پر کابینہ میں ووٹ برابر ہوگئے

شاہ فیصل نے روڈ کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے سابق وزیر خزانہ محمد ابا الخیل نے مکہ، طائف الھدا روڈ کی تعمیر کے حوالے سے کہا ہے کہ اس معاملے پر کابینہ کوئی فیصلہ نہیں کرسکی تھی۔ شاہ فیصل نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
سبق ویب سائٹ  کے مطابق سعودی شہری، مقیم غیرملکی، خلیجی و عرب ممالک کے باشندے سیر کے لیے طائف الھدا روڈ سے بے خوف و خطر سفر کرتے ہیں۔ پہاڑوں سے گزرتے ہوئے طائف الھدا روڈ کے جمالیاتی مناظر کا اپنا سحر ہے۔
محمد ابا الخیل نے بتایا کہ ’جس وقت طائف الھدا روڈ  کی تعمیر کا معاملہ سعودی کابینہ میں پیش کیا گیا تو وزرا کے سامنے دو آپشن تھے۔ ایک یہ کہ مکہ کو طائف سے پہاڑ کے راستے جوڑا جائے، دوسرا آپشن یہ کہ مکہ کو طائف سے وادی کے راستے، جسے ان دنوں السیل کہا جاتا ہے، کے ذریعے جوڑا جائے۔‘
کابینہ میں دونوں آپشنز کے بارے میں ووٹنگ ہوئی، او ووٹ برابر تھے- یہ منظر دیکھ کر شاہ فیصل نے مکہ کو طائف سے پہاڑ کے راستے جوڑنے کے حق میں رائے دی جس سے طائف الھدا پہاڑی روڈ کی تعمیر ممکن ہو سکی۔
ابا الخیل نے سعودی ٹی وی چینل  کے معروف پروگرام ’الف میل‘ میں اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’اصل مسئلہ یہ تھا کہ طائف الھدا روڈ پر لاگت 50 ملین ریال آ رہی تھی جو بہت بڑی رقم تھی اور اس کا انتظام آسان نہیں تھا۔ اسی وجہ سے پچاس فیصد وزرا خواہش کے باوجود مکہ کو طائف سے پہاڑ کے راستے جوڑنے والے آپشن سے گریز کررہے تھے۔‘ 

شیئر: