کیا سورج مکھی کے بیج کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے؟
کیا سورج مکھی کے بیج کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے؟
جمعرات 22 اپریل 2021 5:58
0 seconds of 1 minute, 48 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
Keyboard Shortcuts
Shortcuts Open/Close/ or ?
Play/PauseSPACE
Increase Volume↑
Decrease Volume↓
Seek Forward→
Seek Backward←
Captions On/Offc
Fullscreen/Exit Fullscreenf
Mute/Unmutem
Decrease Caption Size-
Increase Caption Size+ or =
Seek %0-9
Live
00:00
01:48
01:48
اکثر ماہرینِ غذا سورج مکھی کے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہ جسم کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں اور اگر پیس کر استعمال کیا جائے تو اس کے فوائد میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ پِسے ہوئے بیج کھانے سے آسانی سے ہضم ہوتے ہیں اور ان کا مکمل فائدہ جسم کو ہوتا ہے۔
سعودی میگزین سیدیتی میں شائع ایک مضمون کے مطابق سورج مکھی کے بیجوں میں فائبر اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ زیادہ ہوتے ہیں اسی طرح لائٹوز نامی فائٹو کیمیکل بھی ہوتے ہیں۔
سورج مکھی کے بیج عام طور پر ہاضمہ کو بہتر بنانے یا قبض کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ خون میں نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس سے قلبی امراض کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ڈائٹ آف ٹاؤن کلینک سے تعلق رکھنے والے غذائیت کے ماہر عبیر ابو راجیلی روزانہ سورج مکھی کے بیج کھانے کے فوائد بتاتی ہیں۔
وزن کم کرنے میں مدد کرنا
سورج مکھی کے بیجوں میں غذائی ریشہ موجود ہوتا ہے جو عمل انہضام کو بہتر بناتا ہے اور زیادہ وقت تک تسکین کا احساس دلاتا ہے، اس طرح وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
قبض کا علاج کرنا
اگر آپ قبض سے دوچار ہیں تو آپ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سورج مکھی کے بیجوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ناشتے کے اناج، سلاد اور دہی میں انہیں شامل کر سکتے ہیں۔
سائنسی تحقیقات میں سورج مکھی کے بیج کے کینسر سے نمٹنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ فوٹو: ویڈیو گریب
دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنا
سورج مکھی کے بیج قلبی صحت کے لیے بھی مفید ہیں۔ یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے اور خون میں نقصان دہ کولیسٹرول کم کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔
کینسر کی بیماریوں سے بچاؤ
متعدد سائنسی تحقیقات میں سورج مکھی کے بیج کے مختلف قسم کے کینسر سے نمٹنے میں موثر کردار کا ذکر کیا گیا ہے۔
مدافعتی نظام کو بہتر کرنا
سورج مکھی کے بیج میں بہت سے غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں، یہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ خیال رکھنا چاہیے کہ فائبر کے دیگر ذرائع کی طرح سورج مکھی کے بیج کو وافر مقدار پانی کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے اور ان کے باقاعدہ استعمال سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشاورت کرنا اہم ہے۔