عرب اتحاد نے جمعرات کی صبح حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق خمیس مشیط کی طرف بھیجے گئے بارودی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
عرب اتحاد جو یمن میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی قانونی حیثیت کی بحالی کے لیے جنگ لڑ رہا ہے کہا کہ ’بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔
ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سعودی عرب کے خلاف تسلسل سے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔