دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 22 اپریل کو یوم ارض یا ارتھ ڈے منایا جا رہا ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر جہاں ’ارتھ ڈے‘ ٹریند کر رہا ہے وہیں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے اپنے انداز میں ماحول کو درپیش خطرات اور محفوظ ماحول کی اہمیت پر گفتگو کر رہے ہیں۔
اس دوران سوشل ٹائم لائنز پر پنجاب کے صوبائی وزیر برائے ثقافت اور کالونیز میاں خیال احمد کاسترو کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ’ارتھ آور‘ کی تعریف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ویڈیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیال احمد کاسترو بتاتے ہیں کہ ’ارتھ آور یہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی ارتھ آتا ہے تو اسے روکنے کے لیے سبزہ کام کرتا ہے، درخت کام کرتے ہیں۔ آپ کے ہر ارتھ کو روکتے ہیں، ہر زلزلے کو روکتے ہیں تو ہم نے اسے روکنا ہے اور اسے گرین کرنا ہے‘۔
What is earth hour ?
دنیا میں جہاں بھی ارتھ آتا ہے اس کو صرف درخت روک سکتے ہیں اس کو ارتھ آور کہتے ہیں۔ صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو۔ pic.twitter.com/LztbnFnu1c
— Rai Saqib KharaL (@iRaiSaqib) April 22, 2021