Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہونڈا کمپنی کا اپنی تمام گاڑیاں الیکٹرک بنانے کا اعلان

سنہ 2030 تک ہونڈا 40 فیصد الیکٹرک گاڑیاں مارکیٹ میں فروخت کرے گا۔ فوٹو اے ایف پی
جاپانی کمپنی ہونڈا نے اگلے 19 سالوں میں اپنی تمام گاڑیاں سو فیصد الیکٹرک بنانے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہونڈا کمپنی نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ 2040 تک تمام بننے والی گاڑیاں الیکڑک اور فیول سیل یعنی ہائڈروجن سے چلائی جائیں گی۔
ہونڈا کے نئے سربراہ توشیرو مائیب کا کہنا تھا کہ الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیوں کا ٹارگٹ یقیناً مشکل ہے لیکن وہ کمپنی کے لیے بڑا ہدف طے کرنا چاہتے ہیں۔
کمپنی کے اگلے 19 سالوں کے لیے طے شدہ اہداف کے مطابق 2030 تک 40 فیصد الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیاں مارکیٹ میں فروخت کی جائیں گی جبکہ 80 فیصد 2035 تک فروخت کی جائیں گی۔ 
کمپنی کے مطابق 2040 تک عالمی مارکیٹ میں ہونڈا کی تمام فروخت الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیوں پر مبنی ہوگی۔
ہونڈا نے اپنا ہدف مکمل کرنے کے لیے ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کے شعبے میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔
ہونڈا کا یہ بیان جاپانی وزیراعظم یوشیہدے سوگا کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے 2030 تک ملک میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 46 فیصد کم کرنے کا کہا تھا۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے ماحولیاتی تحفظ کے عزم کے بعد دیگر ممالک نے بھی اس مسئلے کی طرف ایک مرتبہ پھر اپنی توجہ مرکوز کرنا شروع کر دی ہے۔

شیئر: