وسطی افریقہ کے ملک کیمرون کے 'بے' نامی ایک چھوٹے سے گاؤں میں کئی میٹر لمبی موٹرسائیکلیں موجود ہیں۔ ان پر متعدد افراد سامان سمیت بیٹھ سکتے ہیں۔ یہ موٹرسائیکلیں گاؤں کے کسانوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، کیونکہ علاقے میں سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے کوئی اور گاڑی نہیں آتی۔ موٹرسائیکل کی سواری کے مناظر دیکھیے اس ویڈیو میں