لیبر مارکیٹ کی پالیسیاں بنانے اور ٹریننگ کے لیے نیا معاہدہ
لیبر مارکیٹ کی پالیسیاں بنانے اور ٹریننگ کے لیے نیا معاہدہ
پیر 26 اپریل 2021 21:57
معاہدہ لیبر مارکیٹ میں مہارت کی معاونت میں بہتری لائے گا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی منسٹری آف ہیومن ریسورسز اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ اور ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویویلیشن کمیشن (ای ٹی ای سی) کے درمیان ایک نیا معاہدہ ہوا ہے جو لیبر مارکیٹ میں مہارت کی معاونت میں بہتری لائے گا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت کے نائب وزیر ڈاکٹر عبد اللہ بن ناصر ابو ناسین اور ای ٹی ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر حسام بن عبدالوہاب زمان نے اتوار کو مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔
مفاہمت کی یادداشت نجی شعبے کے اداروں اور ملازمت کے متلاشی کی تربیت کی ضروریات کے ساتھ ساتھ لیبر مارکیٹ کے لیے پالیسیاں بنانے، سپلائی اور ڈیمانڈ کے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق کو فروغ دے گا۔
یہ ملازمت کی تربیت، کوآپریٹو ٹریننگ اور اپرنٹس شپ کے معیار کو کنٹرول کرنے کے لیے مناسب معیارات اور طریقۂ کار کو مرتب اور ہموار کرے گا۔
اس معاہدے میں پیشہ ورانہ راستے اور تربیتی سرگرمیاں بنانے کا ارادہ ہے جس میں ای ٹی ای سی کے ذریعے پیش کردہ پیشہ ورانہ لائسنسوں کی منظوری کے لیے ایک طریقۂ کار اور یونیورسٹیوں یا نجی اور بین الاقوامی سکولوں میں کام کرنے والے ماہرین کو ملازمت فراہم کرنا شامل ہے۔
وزارت اور ای ٹی ای سی نے کہا کہ یہ ایم او یو سعودی وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کلیدی شعبوں کے مابین تعمیری تفہیم پر مبنی ہے اور قومی تبدیلی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر سعودی معاشرے میں تربیت اور تحقیق کو بہتر بنانے کی کوششوں کو مضبوط بناتا ہے۔