پاکستانی فوج کے جوانوں نے کورونا ضوابط پر عمل درآمد کے لیے پشاور کے مختلف بازاروں کا گشت کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’جب فوج آتی ہے تو دکان دار ایس او پیز پر عمل کرنا شروع کر دیتے ہیں اور جیسے ہی فوج کے جوان وہاں سے روانہ ہوتے ہیں تو ایس او پیز کی خلاف ورزیاں شروع ہو جاتی ہیں۔ مزید دیکھیے اس ویڈیو میں۔