گاؤں کی حویلی سے ٹریننگ کا آغاز اور 60 برس میں’مسٹر پاکستان‘
عمر میں کیا رکھا ہے، بس دل جواں ہونا چاہیے! کچھ ایسا ہی لاہور کے باڈی بلڈر عبدالوحید نے کیا جب انہوں نے کچھ دنوں قبل 60 سال کی عمر میں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بابا جی کے نام سے مشہور عبدالوحید نے بچپن میں گاؤں کی حویلی سے ٹریننگ کا آغاز کیا اور 50 سال کی عمر میں باقاعدہ مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ بابا جی جم میں جب وزن اٹھاتے ہیں تو نوجوان تن ساز بھی ان پر رشک کرتے ہیں۔ مزید دیکھیے رائے شاہنواز کی ویڈیو میں۔ مکمل ویڈیو کے لیے اس لنک پر کلک کیجیے