Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقام ابراہیم کی وہ تصاویر جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں

مکہ میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں موجود مقام ابراہیم، جس کا تعلق پیغمبر حضرت ابراہیم سے ہے، کی نایاب تصاویر سامنے آئی ہیں۔
فیس بک پر حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے نے بتایا کہ انہیں جدید فوٹوگرافی تکنیک کے ذریعے بنایا گیا ہے۔

مقام ابراہیم خانہ کعبہ سے 10 میٹر مشرق کی جانب صفا و مروہ  کی سمت میں واقع ہے اور اس پر حضرت ابراہیم کے پیروں کے نشان موجود ہیں۔

ادارہ امور حرمین کے مطابق حضرت ابراہیم نے اس پتھر پر کھڑے ہو کر خانہ کعبہ کو تعمیر کیا تھا۔

مقام ابراہیم  پرجو شوکیس نصب  ہے اس میں رکھے ہوئے پتھرکے وسط میں حضرت ابراہیم کے قدموں کے واضح نشانات موجود ہیں جن کی شکل بیضوی ہے ، ان نشانوں کی اونچائی اور لمبائی 50 سینٹی میٹر کے قریب ہے۔

شیئر: