وزیر داخلہ اور وزیر ثقافت کو شاہ عبدالعزیز شال عطا کی گئی- (فوٹو اخبار 24)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد وزرا اور عہدیداروں کو شاہ عبدالعزیز تمغے جاری کردیے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اعزاز پانے والے وزرا اور عہدیداروں نے اس نوازش پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا- انہوں نے آرزو ظاہر کی کہ کاش وہ ہمیشہ اپنی قیادت کے حسن زن پر پورے اترتے رہیں-
وزرا نے اس پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے- (فوٹو اخبار 24)
وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کو شاہ عبدالعزیز شال عطا کی گئی جبکہ وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ ، وزیر سرمایہ کاری انجینیئرخالد الفالح، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن عبداللہ السواحہ، وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر، محکمہ تفریحات عامہ ک ےسربراہ ترکی آل الشیخ، خادم حرمین شریفین کے نجی امور کے ادارے کے سربراہ ناصر النفیسی ، مشیر ایوان شاہی ڈاکٹر احمد الخلیفی کو شاہ عبدالعزیز شال درجہ دوم عطاکی گئی-
علاوہ ازیں ڈائریکٹر نیشنل انفارمیشن سینٹر ڈاکٹر عصام الوقیت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کےڈپٹی منسٹر انجینیئر ھیثم العوھلی، معاون وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن منیر الدسوکی، گورنر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی محمد التمیمی، کو اول درجے کا شاہ عبدالعزیز تمغہ عطا کیاگیا- زیاد العقالق کو درجہ چہارم کا شاہ عبدالعزیز تمغہ دیا گیا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں