مقام ابراہیم، حجر اسود، فیصل مسجد کا سنگ بنیاد اور جامنی کارپٹ سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم عمران کی ملاقات اور معاہدوں کے علاوہ اس دورے کے بارے میں تصاویر میں قارائین نے دلچسپی لی جس میں وزیراعظم عمران خان کے استقبال کے لیے جامنی کارپٹ کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مقام ابراہیم، حجر اسود کی نایاب تصاویر کو پسند کیا گیا۔
سعودی ولی عہد سے عمران خان کی ملاقات، کئی معاہدوں پر دستخط
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعے کی شب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے استقبال کے لیے جامنی کارپٹ
دنیا بھر میں اہم تقریبات میں مہمانوں کا استقبال عام طور پر ’ریڈ کارپٹ‘ پر کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں بھی مہمانوں کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب سعودی عرب میں سرخ رنگ کے کارپٹ کے بجائے بنقشئی رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔
وزیرِاعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی
سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر موجود وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ اتوار کو مکہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی۔
ایک دن پہلے سنیچر کو وزیرِ اعظم عمران خان روضہ رسول پر حاضری دی۔
مقام ابراہیم، حجر اسود کی وہ تصاویر جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں
مکہ میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں موجود مقام ابراہیم، جس کا تعلق پیغمبر حضرت ابراہیم سے ہے، کی نایاب تصاویر سامنے آئی ہیں۔
فیس بک پر حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے نے بتایا کہ انہیں جدید فوٹوگرافی تکنیک کے ذریعے بنایا گیا ہے۔
ادارہ امور حرمین شریفین کے شعبے انجینئرنگ سٹیڈیز و منصوبہ بندی کے اشتراک سے مسجد الحرام کے مختلف مقامات کی عکس بندی انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے کی گئی ہے۔ ماہرین نے حجر اسود اور مقام ابراہیم کی ایک ہزار 50 تصاویر انتہائی مہارت سے بنائی ہیں
فیصل مسجد کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے شاہ فیصل کی نایاب تصویر
کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز (دارة الملك عبدالعزيز) نے اسلام آباد میں فیصل مسجد کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے شاہ فیصل بن عبدالعزیز کی ایک نایاب تصویر جاری کی ہے۔
سنہ 1966 میں دورہ پاکستان کے دوران شاہ فیصل بن عبدالعزیز نے اسلام آباد میں ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھا تھا جو انہی کے نام پر تعمیر کی گئی۔
مسجد الحرام کے فضا سے خوبصورت مناظر
ان فضائی تصاویر میں مسجد الحرام کا مکمل نظارہ کیا جا سکتا ہے اور مسجد کے مینار بھی روشن دکھائی دے رہے ہیں۔
ابھا میں دھند کے بادل
سمندری کباڑ جمالیاتی مجسموں میں تبدیل
عفت یونیورسٹی کی طالبات اور ملازمین نے سمندری کباڑ کی ری سائیکلنگ کرکے جمالیاتی مجسموں میں تبدیل کر دیا۔ یہ منصوبہ سین پروگرام کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ جدہ کے ساحل پر ایک آرٹ ماڈل بھی سجایا گیا۔
یمن کے سیامی بچے ریاض پہنچ گئے
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر یمن کے سیامی بچوں یوسف اور یاسین کو طبی معائنے کے لیے حضرموت سے سعودی دارالحکومت ریاض فضائی ایمبولینس کے ذریعےلایا گیا۔ یہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب کا وہ علاقہ جو دس لاکھ برس قبل آباد تھا
سعودی عرب کے الجوف ریجن میں الشویحطیۃ دس لاکھ برس قبل آباد ہوا تھا اور یہ ایک تاریخی مقام ہے۔ مورخین کا دعوی ہے کہ یہ وہ مقام ہے جہاں دس لاکھ 300 قبل مسیح جزیرہ عرب میں لوگ آباد تھے۔
ابہا کی تاریخی مسجد النصب اب تک اپنی اصل شکل میں قائم
سعودی عرب کے عسیر ریجن کے شہر ابہا کے النصب محلے کی تاریخی مسجد شہزادہ محمد بن سلمان پروگرام برائے مساجد کے تحت تجدید و توسیع کے بعد نمازیوں کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔
یہ مسجد پہلی بار 1689 میں تعمیر کی گئی۔ سعودی ولی عہد مملکت کے دس علاقوں میں 30 تاریخی مساجد کی توسیع، تزئین کرا چکے ہیں یہ ان میں سے ایک ہے۔