عرب اتحاد برائے یمن نے پیر کو ابہا ایئر پورٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے بھیجے جانے والا بارودی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
عرب اتحاد نے خمیس مشیط پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیاNode ID: 562541
-
جازان پر حوثیوں کے حملے ناکام ، بیلسٹک میزائل اور ڈرونز تباہNode ID: 562811
اخبار 24 کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی جان بوجھ کر ابہا ایئرپورٹ کو نقصان پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں اور ان کا یہ اقدام جنگی جرم ہے۔
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ سول تنصیبات اور شہریوں کے تحفظ کے لیے حملہ آوروں سے نمٹنے کے لیے عسکری اقدامات کرے گا۔
ترجمان نے بتایا تباہ کیے جانے والے ڈرون کے کچھ ٹکڑے ایئر پورٹ کے اندرونی کمپاونڈ میں گرے جس سے وہاں کھڑی بسوں کی کھڑکیوں نقصان پہنچا ہے۔ مسافروں یا ایئر پورٹ کے عملے میں سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
او آئی سی اور امارات کی طرف سے حملے کی مذمت
ایس پی اے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے ابہا ایئرپورٹ کو جان بوجھ کر بارود بردار ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش پر حوثی دہشتگردوں کی سخت مذمت کی ہے۔
بیان میں مستعدی کا مظاہرہ کرکے پیشہ ورانہ انداز میں بارود بردار ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کرنے پر عرب اتحاد برائے یمن کی تعریف کی گئی جبکہ سعودی عرب کو حوثی دہشتگردوں کے خلاف اقدامات اور سعودی سول تنصیبات کے تحفظ پر سعودی عرب کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے بیان میں کہا کہ وہ امن و استحکام کو متاثر کرنے والے ہر خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ صف بستہ ہے اور بارود بردار ڈرون سے ابہا ایئرپورٹ پرحملے کی کوشش پر حوثیوں کی مذمت کرتا ہے۔