سہیل بانمی زکوۃ و ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے گورنر مقرر
سہیل ابانمی محکمہ کسٹم کے گورنر کے طور پر کام کررہے تھے(فوٹو العربیہ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کرکے سہیل ابانمی کو محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم کا گورنر بدرجہ وزیر مقرر کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق انجینیئر سہیل ابانمی فی الوقت محکمہ کسٹم کے گورنر کے طور پر کام کررہے تھے جبکہ انہیں محکمہ زکوۃ و آمدنی کے گورنر کا اضافی چارج انہیں مارچ 2021 میں دیا گیا تھا- وہ جون 2017 سے محکمہ زکوۃ و آمدنی کے گورنر کے منصب پر بھی فائز رہے۔
سہیل ابانمی سیکریٹری، تجارت داخلہ، مشیر وزیر تجارت اور کریڈٹ انفارمیشن کمپنی بیان کی مجلس انتظامیہ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
ابانمی بینکنگ اور مالیاتی منڈی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس ڈیولپمنٹ کا 17 برس سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔
ابانمی کنگ سعود یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں بی ٹیک، نیوساوتھ ویلز یونیورسٹی سے کمپیوٹر انجینیئرنگ میں ماسٹرز اور الفیصل یونیورسٹی سے بزنس مینجمنٹ میں ماسٹرز کیے ہوئے ہیں جبکہ لندن بزنس یونیورسٹی جیسی اعلی درجے کی عالمی یونیورسٹیوں سے ایگزیکٹیو ٹریننگ پروگرام کیے ہوئے ہیں۔