پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے انیس سال کی عمر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے پاکستان کے سب سے کم عمر کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق انہوں نے منگل کی صبح تقریباً پانچ بجے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی کو سر کیا۔
جس کے بعد وہ وہ پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما کے طور پر بھی سامنے آئے ہیں۔
الپائن کلب کا کہنا ہے کہ شہروز نے گیارہ سال کی عمر میں کلائمبنگ شروع کی اور تین ہزار میٹر تک چڑھائی کی جو وقت کے ساتھ بڑھتی گئی۔
اور چار ہزار سے ہوتی ہوئی چھ ہزار اور آٹھ ہزار میٹر تک پہنچی۔
البائن کے مطابق انہوں نے براڈ پیک سر کر کے ’دی براڈ بوائے‘ کا ٹائٹل جیتا جس کی بلندی آٹھ ہزار سینتالیس میٹر ہے۔
اسی طرح مکرا چوٹی، کیمبرا، منگلک سر سمیت دوسری کئی چوٹیاں سر کیں اور انیس سال کی عمر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کر لی۔
شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ کرنے والے پانچویں پاکستانی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
69سالہ معذورچینی نے ماو نٹ ایورسٹ سر کر لیاNode ID: 249921
-
ماؤنٹ ایورسٹ کی نئی پیمائش، بلندی میں ایک میٹر اضافہNode ID: 523421
-
کوہ پیمائی میں چوٹی سر کرنے کی تصدیق کیسے کی جاتی ہے؟Node ID: 540591
شہروز کاشف نے منگل کی صبح اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے یہ خبر شیئر کی۔
واضح رہے کہ اب تک ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے سب سے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز امریکہ کے جورڈن رومرو کے پاس ہے جنہوں نے تیرہ سال کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا۔
شہروز کاشف کے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وائرل ہوئی تو صارفین نے شہروز کاشف کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی۔
ٹوئٹر صارف عبد الرحمان نے لکھا ’بہت عمدہ، اس نوجوان شہروز کاشف نے کیا کارنامہ سرانجام دیا ہے، قوم کو آپ پر فخر ہے۔‘
Splendid
What an achievement by this boy, Shehroze Kashif. Keep it up young man, nation is so proud of you. #mounteverest pic.twitter.com/9oUHwfGyFN— AbdulRehman36 (@Rehman36Abdul) May 11, 2021