Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر کی سڑکیں، کورنیش، پارکس پھولدار درختوں سے سج گئے

نجی کمپنیوں اور تعلیمی ادارے کے تعاون سے انجام دیا جارہا ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں الخبر کی سڑکیں، کورنیش، عوامی پارکس7 ہزار سے زیادہ ’بونسیانا‘ درختوں سے سجے ہوئے ہیں۔ بلدیاتی کونسل نے شہر میں شجر کاری کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔
السعودیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الخبر بلدیاتی کونسل میں پارکوں کے ادارے کے ڈائریکٹر انجینیئر راید السعید نے بتایا کہ کونسل نئے درخت لگارہی ہے اور یہ کام نجی کمپنیوں اور تعلیمی ادارے کے تعاون سے انجام دیا جارہا ہے۔  

بلدیاتی کونسل نے شہر میں شجر کاری کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

انہوں نے بتایا کہ بونسیانا درخت لگاتے وقت اس بات کا لحاظ رکھا گیا کہ اس درخت کے  پودے یہاں لگائے جائیں جو الخبر کے ماحول کے لیے موزوں ہوں اور آبپاشی کے لیے کم سے کم پانی استعمال ہوسکے۔ 
الخبر بلدیاتی کونسل کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ الخبر کی بلدیاتی کونسل نے خطے کی شجر کاری کے لیے کئی پروگرام نافذ کیے۔

تفریحی مقامات پر پھلدار درخت بھی لگئے جا رہے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)

مثلا رضاکاری کے عالمی دن کے موقع پر چھ لاکھ سے زیادہ نیم اور جاتروفا کے درخت لگائے گئے جبکہ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر نجی اداروں کے اشتراک سے بونسیانا کے تین ہزار سے زیادہ درخت لگائے گئے۔  
انہوں نے کہا کہ الخبر کی بلدیاتی کونسل پارکوں اور عوامی تفریحی مقامات پر پھلدار درخت بھی لگا رہی ہے۔ لیموں، آم، انجیر اور توت کے درخت لگائے گئے ہیں۔

شیئر: