جدہ.... سعودی دفتر خارجہ میں سفارتکار سعودی خواتین کی تعداد بڑھ کر 113تک پہنچ گئی۔ 2015ءکے دوران انکی تعداد 87تک محدود تھی۔ گزشتہ عشرے میں سعودی خواتین نے تعلیم کے میدان میں کافی پیشرفت کی ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ سعودیوں میں خواتین کی شرح 51فیصدریکارڈ کی گئی۔ 35ہزارسعودی طالبات بیرون مملکت سرکاری اسکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ کئی خواتین کلیدی عہدوں پر فائز ہیں۔ سعودی وژن2030 خواتین کو 30فیصد تک لیبر مارکیٹ میں لانے کا ہدف مقرر کئے ہوئے ہے۔ مملکت میں سرمایہ کار سعودی خواتین کا سرمایہ 100ارب ریال سے تجاوز کرچکا ہے۔ سعودی خواتین 120ارب ریال غیر منقولہ جائدادوں میں لگائے ہوئے ہیں۔ 17سعودی خواتین بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات جیت چکی ہیں 30ایوان شوریٰ میں موجود ہیں۔