کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح پیر کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ ان کا پہلا غیرملکی سرکاری دورہ ہوگا۔
الشرق الاوسط اور کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق شیخ مشعل الصباح 2020 کے دوران ولی عہد کے منصب پر فائز ہوئے تھے، وہ پہلی بار وہ بیرونی دورہ کر رہے ہیں۔
پروگرام کے مطابق سعودی عرب اور کویت کے منفرد تعلقات اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سعودی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے سات اکتوبر 2020 کو فرمان جاری کرکے شیخ مشعل الصباح کو کویت کا ولی عہد مقرر کیا تھا۔