Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف رنگوں کے بھٹے اگانے والا سعودی کاشتکار

ابتدا میں نارنجی اور سفید رنگ کی فصل اگانے میں کامیابی ملی۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی کاشتکار جعفر السالم نے الاحسا کے علاقے میں مختلف رنگوں کے بھٹے کی فصل اگانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی کاشتکار نے بتایا کہ’ پانچ برس قبل مختلف رنگو ں کے بھٹے کی فصل اگانا شروع کی تھی۔ ابتدا میں نارنجی اور سفید رنگ کی  فصل اگانے میں کامیابی ملی۔ رفتہ رفتہ رنگوں کا اضافہ کرتا چلا گیا۔ اناری، سیاہ، سرخ، کاکٹیل اور عنابی رنگ کے بھٹوں کی کاشت کرنے لگا‘۔

سب سے پہلے تربوز کی فصل میں کامیابی حاصل کی( فوٹو ٹوئٹر)

جعفر السالم کا کہنا ہے کہ ’کاشکاری قلم کے ذریعےکی جاتی ہے۔ ہر تین چار سال میں بھٹے کی نئی قسم تیار کرنے میں کامیابی ملتی ہے۔ آئندہ برسوں کے دوران اس حوالے سے مزید قسموں کا اضافہ کرنے کا پروگرام ہے‘۔
 کاشت کے تصور کے حوالے سے کہا کہ’ دراصل  یہ اعزاز حاصل ہے کہ مملکت میں  مختلف رنگوں کے تربوز کی فصل سب سے پہلے جس کاشتکار نے اگائی وہ میں تھا‘۔
’ تربوز کی فصل میں کامیابی کے بعد اور کئی چیزوں میں قسمت آزمائی کی۔ اب سعودی عرب کے کئی علاقوں میں جنوری کے مہینے سے رنگین بھٹے کی فصل اگائی جانے لگی ہے۔ الاحسا میں ستمبر کے مہینے سے یہ فصل اگائی جارہی ہے‘۔

شیئر: