ہوٹلوں میں بستر کی چادریں اور تولیے ہمیشہ سفید کیوں ہوتے ہیں؟
ہوٹل کے کمروں کی صفائی کے لیے الٹرا ساؤنڈ تکنیک استعمال کی جاتی ہے۔ فوٹو فری پک
گھروں میں عموماً خواتین اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ بستر کی چادریں مختلف رنگوں میں ہوں۔ لیکن جب ہم ہوٹلوں میں جاتے ہیں تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ یہاں معاملہ بالکل مختلف ہیں۔
ہوٹل میں ہمیشہ تولیے اور بیڈ سپریڈز کے ساتھ ساتھ بستر کے کپڑے بھی ہمیشہ سفید ہوتے ہیں۔ آخر اس کے پیچھے کیا راز ہے؟
ہوٹل میں سفید کپڑے کو ترجیح کیوں دی جاتی ہے؟
الرجل میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سفید رنگ صفائی ستھرائی کو ظاہر کرتا ہے اور نفسیاتی راحت کا بھی احساس دلاتا ہے۔
سفید رنگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ حفاظت کا بھی احساس دلاتا ہے۔
یہ صفائی ستھرائی کے عمل اور گندگی کا پتا لگانے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
ضرورت کی صورت میں نئے کور خریدنے میں آسانی ہوتی ہے۔
اگر آپ حیران ہیں کہ زیادہ اجلے اور سفید کیوں ہوتے ہیں۔ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ الٹرا ساؤنڈ تکنیک استعمال کرتے ہیں جو ہلکی گندگی کو بھی ختم کرتی ہے۔
وائٹن اینڈ شیراٹن ہوٹلوں کی سابق نائب صدر ’ایرن ہوور‘ نے سفید کپڑوں کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ’سفید پوش بستر سے نفسیاتی اثر ہوتا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ کمرے کی تزئین و آرائش کی گئی ہے، اگرچہ صرف بستر کو ہی درست کیا گیا ہوتا ہے۔