Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیئرز مارکیٹ میں خرابی پر قابو پالیا گیا، حصص کی خرید و فروخت بحال

تاجروں کا کہنا ہے کہ ’کمپنی کی طرف سے بحالی کے اعلان کے باوجود حصص کی خرید و فروخت معطل ہے‘ ( فوٹو: سبق)
 آل شیئرز کمپنی ’تداول‘ نے کہا ہے کہ شیئرز مارکیٹ میں فنی خرابی پر قابو پانے کے بعد حصص کی خرید و فروخت بحال کر دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تداول نے کہا ہے کہ ’شیئرز مارکیٹ کے سسٹم میں فنی خرابی 15 منٹ تک رہی جس کے باعث حصص کی خرید و فروخت کو معطل کر دیا گیا تھا‘۔
’تداول کی فنی ٹیم نے خرابی کو دور کر لیا ہے اور اب مارکیٹ پہلے کی طرح کام کر رہی ہے‘۔
کمپنی نے یقین دلایا ہے کہ شیئرز مارکیٹ کا سسٹم ہر قسم کی خرابی اور کمزوری سے پاک ہے  نیز ہماری فنی ٹیم ریکارڈ وقت میں کسی بھی قسم کی خرابی پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے‘۔
دوسری طرف العربیہ کے مطابق  شیئرز مارکیٹ کے تاجروں نے کہاہے کہ ’کمپنی کی طرف سے بحالی کے اعلان کے باوجود حصص کی خرید و فروخت معطل ہے‘۔
تاجروں نے کہا ہے کہ ’سسٹم میں خرابی مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 57 منٹ پر ہوئی جبکہ خرید و فروخت کو اس سے کافی وقت بعد روک دیا گیا‘۔
واضح رہے کہ سعودی شیئرز مارکیٹ میں فنی خرابی کے باعث حصص کی خرید و فروخت وقتی طور پر معطل ہوگئی تھی۔
آل شیئرز کمپنی تداول نے کہا تھا کہ ’شیئرز مارکیٹ کے سسٹم میں فنی خرابی کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘

شیئر: