Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب اب صرف تیل پیدا کرنے والا ملک نہیں رہا‘

جلد کم لاگت کے ساتھ ہائیڈروجن فیول تیار کرنے والی طاقت بن جائیں گے(فوٹو العربیہ)
سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب محض تیل  پیدا کرنے والا ملک نہیں رہا بلکہ توانائی تیار کرنے والا ملک ہے اور اس حوالے سے طاقتور ترین حریف بن کر سامنے آیا ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ ’سعودی عرب کی تیل اور گیس پیداوار پر لاگت کم ہے۔ اب ہم تجدد پذیر توانائی بھی پیدا کرنے لگے ہیں۔ جلد سب سے کم لاگت کے ساتھ ہائیڈروجن فیول تیار کرنے والی طاقت بھی بن جائیں گے‘۔ 
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ’ پوری دنیا سے اپیل ہے کہ  وہ اس سچائی کو قبول کرلے‘۔
یاد رہے کہ اوپیک پلس میں شامل ممالک نے منگل کے اجلاس میں پیداوار میں تدریجی کمی کوٹے کی پابندی کا فیصلہ کیا ہے، اس پر آئندہ جولائی تک عمل درآمد ہوگا۔
اوپیک پلس میں شامل ممالک نے اگست کے حوالے سے پیداواری سکیموں پر کوئی بحث نہیں کی۔ منڈی کے حالات کو دیکھ کر ماہانہ اجلاس میں پیداواری کوٹے کے بارے میں فیصلے ہوتے رہیں گے۔

شیئر: