سعودی فیشن کمیشن نےشرکت کے خواہش مندوں کو اندراج کرانے کا کہا ہے (فوٹو: عاجل)
فیشن کمیشن نے ’سو سعودی برانڈ‘ پروگرام جاری کر دیا ہے- اس کے ذریعے ملبوسات اور فیشن کی دنیا میں اعلیٰ سعودی تجارتی مارکے اور 100 فیشن ڈیزائنرز کے اچھوتے کاموں کا تعارف ہوگا- علاوہ ازیں عالمی معیار کا سعودی فیشن بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی پہچان بنائے گا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی فیشن کمیشن نے سو سعودی برانڈز پروگرام میں شرکت کے خواہش مندوں سے کہا ہے کہ وہ https://saudi100brands.com پر اندراج کرائیں-
یہ اندراج تین سے چھ جون 2021 تک کرایا جا سکتا ہے، یہ پروگرام ایک برس تک رہنمائی اور تربیت فراہم کرے گا-
اجتماعی مشاورت اور رہنمائی کے لیے اجلاس ہوں گے جبکہ سعودی ملبوسات کی صنعت میں مسابقت کی خوبیاں اجاگر کرنے کے لیے ورچوئل ٹریننگ ورکشاپ اور باقاعدہ ورکشاپس بھی ہوں گی۔
اس پروگرام کے تحت مقامی مارکیٹ میں سعودی برانڈز کو رائج کرنے کے لیے خصوصی پروگرام ہوں گے- پہلا پروگرام دسمبر 2021 کے دوران ریاض میں ہو گا جبکہ آن لائن شاپنگ پروگرام جنوری 2022 میں ہوگا- پھر فروری 2022 میں انٹرنیشنل سیل سروس کے تحت تھوک کے سودے کا نظام متعارف کرایا جائے گا-
یاد رہے کہ سو سعودی برانڈ پروگرام سو سعودی تجارتی مارکوں کی جڑیں مستحکم کرے گا- کوشش ہوگی کہ یہ برانڈز علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنائیں اور علاقائی اور بین الاقوامی مارکوں کا مقابلہ کریں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں