Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی ویزے، فائزر ویکسین ، ملالہ کے بیان سمیت پاکستان سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں

10 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے کویت کے ویزے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: ان سپلیش
گذشتہ ہفتے پاکستان کورونا کیسز کی کمی اور ویکسینیشن سے متعلق خبریں اہم رہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں دہشت گرد حملہ، کویت کے ویزوں کے بحالی اور گوادر پورٹ کے مکمل طور پر فعال ہونے کی خبریں قارئین کی دلچسپی کا محور رہیں۔ گذشتہ ہفتے کی اہم خبروں پر ایک نظر: 
چینی ویکسین کا معاملہ سعودی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے: بلال اکبر
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے کہا ہے کہ’ پاکستان میں لگائی جانے والی چینی ویکسین کا معاملہ سعودی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے‘۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
’فائزر ویکسین حج زائرین، بیرون ملک سفر کرنے والوں کو لگے گی‘ 
فائزر ویکسین کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ فی الحال اس کی تعداد بہت کم ہے تاہم یہ ترجیحاً حجاج، بیرون ملک کام کرنے یا پڑھنے والوں کو لگائی جا رہی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

فائزر ویکسین کے حوالے سے اسد عمر نے بتایا کہ فی الحال اس کی تعداد بہت کم ہے۔ فائل فوٹو: ان سپلیش

فائزر ویکیسن کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام  نے اردو نیوز کو تصدیق کی کہ فائزر ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو مل گئی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
کویت کا پاکستانی شہریوں کے لیے فیملی اور بزنس ویزا بحال کرنے کا فیصلہ: وزارت داخلہ
پاکستان کی وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی کویت کے وزیراعظم سے ملاقات میں 10 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے کویت کے ویزے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ملالہ یوسفزئی کے انٹرویو پر تنازع: والد کی جانب سے وضاحت
نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کی جانب سے برطانوی میگزین ’ووگ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں نکاح اور ازدواجی زندگی سے متعلق کی گئی بات اور اس پر ہونے والی بحث کے بعد ان کے والد نے وضاحت جاری کی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
گوادر میں ماہی گیر اِن دنوں مالا مال کیوں ہو رہے ہیں؟
ایرانی سرحد سے متصل بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی سے ایک ہفتے کے دوران ماہی گیروں کو دو ایسی مچھلیاں ملی ہیں جو 80 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہوئیں۔

ملالہ کے والد نے ان شادہ سے متعلق دیے گئے بیانات پر وضاحت جاری کی ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
گوادر پورٹ مکمل فعال، ’سامان کی ترسیل کے لیے آن لائن بکنگ کا آغاز‘
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ  نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے اور اب یہاں سے سامان کی ترسیل کے لیے آن لائن بکنگ کی جاسکتی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
کوئٹہ: ایف سی پوسٹ پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواح میں فرنٹیئر کور پر پیر کی شب ہونے والے حملے میں ہلاک اہلکاروں کی تعداد دس تک پہنچ گئی۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ سے سامان کی ترسیل کے لیے آن لائن بکنگ کی جاسکتی ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

’پاک ویک ویکسین کی ایک لاکھ 18ہزار خوراکیں پاکستان میں تیار‘
سربراہ این آئی ایچ  کے مطابق ’این آئی ایچ میں ایک لاکھ 18 ہزار ویکیسن تیار کی گئی۔ آج رات کین سائنو کے 90 ہزار ویکیسن کی خوراکوں کا  خام مال  پہنچ جائے گا۔ آئندہ ماہ 30 لاکھ کین سائنو ویکیسن کا خام مال پہنچے گا۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
اوورسیز پاکستانی کی شکایت، وزیراعظم کی ہدایت پر افسران معطل
بیرون ملک مقیم پاکستانی کی متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود مسئلہ حل نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے متعدد افسران کو عہدوں سے برطرف اور معطل کر دیا ہے۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر پیر سے اپنا پروگرام ہوسٹ نہیں کریں گے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

حامد میر جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک سے الگ
پاکستان کے ایک مقبول ٹی وی شو کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر پیر سے اپنا پروگرام ہوسٹ نہیں کریں گے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: