Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون مملکت ویکسین لگوانے والے توکلنا ایپ پر اندراج کیسے کرائیں؟

وزارت صحت کے دیے گئے لنک کے ذریعے اندراج کرایا جا سکے گا۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے بیرون مملکت کورونا ویکسین کے اندراج کا طریقہ کار جاری کیا ہے ایسے افراد جنہوں نے سعودی عرب سے باہر کورونا ویکسین لگوائی ہے وہ اس کا ریکارڈ سعودی صحت سسٹم اور توکلنا ایپ میں منتقل کرسکتے ہیں۔
عکاظ اخبار اور اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ اگر کسی نے سعودی عرب کے باہر کورونا ویکسین کی خوراکیں حاصل کی ہیں تو اس کا اندراج سعودی وزارت صحت کے سسٹم میں کرایا جاسکتا ہے۔ 
وزارت صحت نے ٹوئٹر پر لنک دیا ہے جس سے کے ذریعے اندراج کرایا جا سکے گا۔
https://eservices.moh.gov.sa/CoronaVaccineRegistration 
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ریکارڈ وقت میں معلومات کا آسانی سے اندراج کرایا کیا جاسکتا ہے۔ مطلوبہ معلومات کے صحیح ہونے کا اطمینان حاصل کیا جائے کیونکہ غلط معلومات کے اندراج پر درخواست مسترد ہوجائے گی۔
بیان کے مطابق ویکسین کے ریکارڈ کے اندراج کے لیے قومی شناختی دستاویز یا اقامہ  کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔ مطلوبہ دستاویزات پی ڈی ایف کی شکل میں ہوں اور ان کا حجم ایک ایم بی سے کم نہ ہو۔ 
ویکسین سرٹیفکیٹ کے حوالے سے یہ ضروری ہے کہ وہ وزارت کی شرائط پر پوری اتریں۔ 
سرٹیفکیٹ میں نجی معلومات واضح انداز میں درج ہوں جو انگریزی، عربی یا فرانسیسی زبانوں  میں ہوں یا عربی زبان میں مستند ترجمے پر مشتمل ہو۔ سرٹیفکیٹ میں ویکسین کا نام، اس کی تاریخ اور آپریشنل نمبر واضح انداز میں لکھا ہونا چاہیے۔

سابقہ درخواست کی صورت میں نئی درخواست نہیں دی جاسکتی(فوٹو ایس پی اے)

درخواست کے ہمراہ پاسپورٹ کی فوٹو کاپی، ویکسین سرٹیفکیٹ کی فوٹو کاپی منسلک کی جائے۔ سابقہ درخواست کی صورت میں نئی درخواست نہیں دی جاسکتی۔ درخواست پر کارروائی میں 5 ورکنگ ڈیز لگ جاتے ہیں۔ 
 وزارت صحت نے ہدایت کی ہے کہ مملکت میں منظور شدہ ویکسین میں فایزر بیونتک، موڈرنا، آکسفورڈ ایسٹرازینکا اور جانسن شامل ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے پاس قومی شناختی دستاویز نہ ہو یا سعودی عرب کا جاری کردہ اقامہ  کارڈ نہ ہو اور وہ سعودی عرب آنا چاہتے ہوں وہ اپنی ویکسین کا اندراج  دیے گئے لنک پر آن لائن کراسکتے ہیں۔ 
https://muqeem.sa/#/vaccine-registration/home

شیئر: