Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سکالر حنین ابوعزہ فرانس کی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر

پہلی سعودی خاتون سکالر جنہوں نے فرانس کی یونیورسٹی آف لیل میں لیکچر دیا (فوٹو: عرب نیوز)
حنین ابوعزہ پہلی سعودی خاتون سکالر ہیں جنہوں نے فرانس کی یونیورسٹی آف لیل کے انسٹی ٹیوٹ ڈی ایڈمنسٹرینیشن انٹرپرائزز (IAE) میں لیکچر دیا۔
عرب نیوز کےمطابق حنین ابوعزہ 2019 سے اس یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر تعینات ہیں۔

حنین نے ملائیشیا سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کی (فوٹو:غرب نیوز)

حنین ابو عزہ نے 2005 میں مدینہ منورہ کی طیبہ یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
چھ سال بعد انہوں نے ملائیشیا کے شہر سائبر جایا میں ملٹی میڈیا یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔
حنین اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہیں کہ سعودی عرب جدت کے عروج کی جانب رواں ہے۔ انہوں نے اس جدید تبدیلی میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فی الحال وہ پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔
حنین نے عرب نیوز کو بتایا کہ فرانس کی یونیورسٹی میں انہیں ڈاکٹریٹ کے مقالے میں دنیا کی سب سے بڑی پیٹروکیمیکل مینوفیکچرنگ کمپنی سابک پر کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

حنین ابوعزہ نے طیبہ یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں بیچلر کیا (فوٹو: ٹوئٹر)

یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے قبل حنین نے 2016 میں سوربون یونیورسٹی میں فرانسیسی زبان سیکھنے کے لیے تعلیم حاصل کی تھی۔ یہ یونیورسٹی دنیا کے قدیم ترین اعلیٰ تعلیم کےاداروں میں سے ایک ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے ذریعے کیے گئے ایک انٹرویو میں حنین ابوعزہ نے سعودی عرب میں سکالرشپ پروگراموں کے ذریعے مقامی نوجوانوں اور خواتین کی مدد کے لیے سعودی قیادت کا انتہائی شکریہ ادا کیا ہے۔
حنین مدینہ منورہ میں اپنی نوعیت کی پہلی لائسنس یافتہ معاشرتی ذمہ داری ترقی ایسوسی ایشن کی رکن ہیں۔
وہ الزھایمر کے مریضوں کے لیے قائم کی گئی ایسوسی ایشن اور طیبہ خیراتی ادارے کے ساتھ مل کر بھی کام کر رہی ہیں۔
 

شیئر: