Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے محکمہ پاسپورٹ کی نئی ہدایت کیا ہے؟

ویکسین لگوانے اور نہ لگوانے والے دونوں کو اندراج کرانا ہوگا( فوٹو عرب نیوز)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے ایک لنک جاری کیا ہے جس کے ذریعے ویکسین کا اندراج کرایا جا سکے گا۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت سے آنے والے ویکسین لگوانے والے اور ویکسین نہ لگوانے والے تمام غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ’ وہ سعودی عرب پہنچنے سے قبل لنک 2u.pw/C9Ab2 کے ذریعے ویکسین کا اندراج آن لائن ضرور کرالیں‘۔ 

ویکسین کے آن لائن اندراج ai امیگریشن کارروائی جلد مکمل ہوجائے گی(فوٹو ٹوئٹر)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ’ ویکسین کے آن لائن اندراج کی بدولت ان کی امیگریشن کارروائی جلد مکمل ہوجائے گی اور انہیں ایئر پورٹ یا بری سرحدی چوکی یا بندرگاہ پر طویل انتظار کی زخمت نہیں کرنا پڑے گی‘۔ 
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’کورونا ویکسین کا آن لائن اندراج جی سی سی ممالک کے شہریوں، مختلف قسم کے نئے ویزا ہولڈرز، مقیم غیرملکیوں، ان کے اہل و عیال سب کے لیے ہے۔ اندراج انہیں بھی کرانا ہوگا جو ویکسین لگوا چکے ہوں اور ان لوگوں کو بھی جنہوں نے ویکسین نہ لگوائی ہو‘۔
بیان میں محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ’ یہ پابندی کووڈ  19 کو پھیلنے سے روکنے اور سعودی شہریوں نیز مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کی وجہ سے لگائی گئی ہے‘۔ 

شیئر: