چند روز قبل پی ایس ایل 6 کے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
شائقین کرکٹ کی جانب سے اس عمل پر مختلف قسم کا ردعمل دیکھنے میں آیا جس کے بعد جمعرات کو شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا۔
مزید پڑھیں
-
محمد عامر کی واپسی، ’پھر اسی کوچ کے تحت کھیلنے آ گئے‘Node ID: 574331
شاہین شاہ آفریدی نے پیغام میں لکھا کہ ’سیفی بھائی ہم سب کا فخر ہیں۔ وہ میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔ اُس روز میچ میں جو کچھ بھی ہوا وہ اُس لمحے کی گرمی تھی۔‘
انہوں نے سینیئرز کی عزت کرنے کے بارے میں لکھا کہ ’مجھے ہمیشہ ان کے احترام میں خاموش رہنا چاہیے۔‘
’میں ہمیشہ اپنے سینیئر کھلاڑیوں کی عزت کرتا ہوں اور اُن کے لیے دعا گو رہتا ہوں۔ سرفراز بھائی کے لیے نیک تمنائیں۔‘
اس ٹویٹ میں شاہین شاہ آفریدی نے سرفراز احمد کے ٹوئٹر ہینڈل کو بھی مینشن کیا۔
Saifi bhai is the pride of all of us. He was and will always remain a captain for me. Whatever happened in the game that day was heat of the moment. I should have stayed quiet in respect of him. I have always respected my seniors and pray and wish the best for @SarfarazA_54 bhai. pic.twitter.com/sbwMj1Owyw
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) June 17, 2021
شاہین شاہ آفریدی کی ٹویٹ کے جواب میں سرفراز احمد نے بھی مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سب ٹھیک ہے بھائی۔ جو کچھ کھیل کے میدان میں ہوا اُسے وہیں رہنا چاہیے۔‘
’آپ پاکستان کے ستارے بھی ہیں۔ اللہ آپ کو مزید کامیابی دیں۔ آپ میرے چھوٹے بھائی ہیں۔ آل از ویل۔‘
It’s all good bro.
Whatever happened in the field it should stay in the field.
You are the star of Pakistan too.
May Allah give you more success in life. You are little brother to me .All is well https://t.co/zmRY2a72Em— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) June 17, 2021
شاہین شاہ آفریدی کی ٹویٹ اور پھر سرفراز احمد کی جوابی ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا۔
صارف شفقت لکھتے ہیں کہ ’غلطی صرف شاہین کی نہیں ہے پھر بھی انہوں نے معذرت کی ہے تو بات اب یہیں ختم کر دینی چاہیے۔‘
’ویسے بھی پی ایس ایل کو مزے دار بنائے رکھنے کے لیے تھوڑی بہت نوک جھونک تو چلتی رہنی چاہیے اور شائقین کو بھی ذرا کم تیل چھڑکنا چاہیے، کھلاڑی آپس میں بہت اچھے دوست بھی ہوتے ہیں۔‘
ٹوئٹر صارف کمیل سلطان زیدی نے پیغام پر کچھ یوں تبصرہ کیا کہ ’جا تجھے معاف کیا دل کو توڑنے والے۔ آئندہ ایسا نہ کریں اور عامر سے بھی دور رہنا۔‘
ٹوئٹر صارف بابر خان لکھتے ہیں کہ ’معافی مانگنے والا کبھی چھوٹا نہیں ہوتا۔۔ شاباش شاہین ایک سپر سٹار کو ایسا ہی ہونا چاہیے، غلطی پر اکڑ انسان کو خراب کردیتی ہے۔‘
معافی مانگنے والا کبھی چھوٹا نہیں ہوتا۔۔ شاباش شاہین ایک سپر اسٹار کو ایسا ہی ہونا چاہیے غلطی پر اکڑ انسان کو خراب کردیتی ہے۔
— Baber khan (@Baberkhansr) June 17, 2021
کرم الہٰی گوندل سرفراز احمد کی ٹویٹ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’سرفراز صاحب نے بڑے پن اور کھلے دل کا مظاہرہ کیا.... بلاشبہ وہ سر فراز ہی رہیں گے۔‘
سرفراز صاحب نے بڑے پن اور کھلے دل کا مظاہرہ کیا.... بلاشبہ وہ سر فراز ہی رہیں گے....
— Karam Ellahi Gondal (@karamgondal) June 17, 2021